8.7 C
London
Tuesday, March 28, 2023
HomeAsiaامریکہ نے سعودی عرب کوجدید ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری دے دی

امریکہ نے سعودی عرب کوجدید ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری دے دی

Date:

Related stories

ریاض(جریدہ پاکستان آن لائن) امریکہ نےسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو میزائل شکن جدید دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 3.05 ارب ڈالرمالیت کے 300 پیٹریاٹ میزائل اور متحدہ عرب امارات کو 2.25 ارب ڈالرمالیت کے ایک اور معاہدے کے تحت 96 ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) میزائل گولے فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

پینٹاگون نے مزید کہا کہ یہ فروخت ایک اتحادی ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد دے گی اورامریکی خارجہ پالیسی کے اہداف اورقومی سلامتی کے مقاصد حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی کیونکہ یہ ملک خطۂ خلیج میں سیاسی اور معاشی استحکام و ترقی کی ایک طاقت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فروخت سے سعودی عرب کی حالیہ اورمستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا ۔

Read More About Gold Rates downs

Subscribe

- Never miss a story with notifications

- Gain full access to our premium content

- Browse free from up to 5 devices at once

Latest stories

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

%d bloggers like this: